پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں ، صوبے میں انتظامیہ اور پولیس غیر جانبداراورغیر سیاسی کردار ادا کرے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بات چیف سیکریٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پولیس کلیم امام سے گفتگو میں کہی۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مساوی مواقع ہوں گے ، پولیس اورانتظامیہ پیشہ وارانہ انداز میں حکومتی امور کی انجام دہی یقینی بنائے، کسی قسم کا دباؤ یا مداخلت خاطر میں نہ لایا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY