روبوٹ بن گئے ویٹر، ٹوکیو میں منفرد کیفے

0
1521

دور جدید میں جہاں ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس نے انسانوں کے بہت سے کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے وہیں اب یہ معذور افراد کیلئے نوکری کا سبب بن گئے ہیں۔

جاپانی دار الحکومت ٹوکیو میں منفرد روبوٹ کیفے کو آزمائشی سروس کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔کیفے میں 1.2میٹر لمبے 5روبوٹس کو جسمانی طور پر معذور افراد گھر بیٹھے کنٹرول کریں گے ۔

روبوٹ ویٹرز کیفے میں آنے والے گاہکوں سے آرڈر لے کر انہیں مطلوبہ کھانے فراہم کریں گے۔دی کیفے نامی اس روبوٹ ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح 7دسمبر کو ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY