دفتر خارجہ میں شاہ محمود سے ملنے گئی تھی،حریم شاہ

0
657

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اُن سے ملنے دفتر خارجہ گئی تھی۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی اور ویڈیو بنانے پر بھی مجھے کسی نے نہیں روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ اس سے قبل وہ نوازشریف کے دور میں بھی میں وزیر اعظم آفس میں آتی جاتی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY