برطانوي ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذير کہتے ہيں مسئلہ کشميراقوام متحدہ کي قراردادوں کے مطابق ہي حل کيا جاسکتا ہے گلگت بلتستان سميت چوراسي ہزارچارسواکہترمربع ميل کے رقبہ ميں آباد کشميريوں کو حق خودارديت دينا عالمي اداروں کي ذمہ داري ہے
وہ ڈيلس ميں سماجي رہنما عابد ملک کي جانب سے دي گئي دعوت افطار کے موقع پرخطاب کررہے تھے ،دعوت افطار ميں فرينڈزآف کشمير کي چئيرپرسن غزالہ حبيب ،حائقہ خان، انجم انور،مرزا تنوير،عابد بيگ ڈاکٹررياض حيدر ٹيکساس کے شہر ايورمين کےمئيررے رچرڈسن نے بھي شرکت کي لارڈنذير نے کہا کہ عالمي برادري اس حقيقت کا ادراک کرے کہ مسئلہ کشمير حل کيے بغير خطے ميں امن قائم نہيں ہوسکتا،
فرينڈزآف کشميرکي چئيرپرسن غزالہ حبيب نے کہا کہ کسي کو پسند ہو يا نہ ہو گلگت بلتستان کشمير کا حصہ ہے اور کشمير کي وحدت پر کوئي سودے بازي نہيں ہوسکتي اقوام متحدہ مسئلہ کشمير پر منظور کردہ قراردادوں پر عمل کرکے مسئلے کشمير کو حل کرسکتا ہے ،مقبوضہ کشمير ميں انساني حقوق کي خلاف ورزياں اورمسئلہ کشمير قيادت کا پابند سلاسل رہنا عالمي انساني حقوق کے اداروں کيلئے لمحہ فکريہ ہے،غزالہ حبيب نے لارڈ نذير پرزورديا کہ کہ وہ برطانوي پارليمنٹ ميں کشمير کي آزادي کيلئے مؤثر انداز سے آواز اٹھا سکتے ہيں
سید کوثر کاظمی













