ترکی میں قدیم تاریخی شہر زیوگما میں 22 ہزار سال قدیم کندہ کاری دریافت کرلی گئی ۔ قدیم الفاظ اور نقش ونگاری پر مشتمل یہ کندہ کاری فرش پر کی گئی تھی ۔ زیوگما نامی شہر جو موجودہ دور میں ترکی کا حصہ ہے ، دوسری صدی قبل مسیح میں قدیم رومی سلطنت کا اہم شہر اور تجارتی مرکز تھا ۔

یہاں 80 ہزار افراد رہائش پذیر ہوا کرتے تھے ۔ اس شہر میں چھپے آثار قدیمہ کی دریافت کیلئے 2007 سے کھدائی کا آغاز کیا گیا ۔ اس سے قبل یہ شہر زیر آب تھا۔زیوگما میں کھدائی کا سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ اس سے قبل بھی یہاں 2 سے 3 ہزار گھروں پر مشتمل علاقہ دریافت کیا جاچکا ہے ۔

ان گھروں کے آثار قدیمہ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں بہت شاندار طریقے سے تعمیر کیا گیا ہوگا ۔ حال ہی میں دریافت کی جانیوالی رنگین کندہ کاری کو ماہرین نے ایک شاندار دریافت قرار دیا ہے ۔ کھدائی میں شامل ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے علاوہ بھی اس شہر کی مزید چیزیں دریافت کی ہیں ۔ ان کے مطابق انہوں نے ایسے گھر بھی دریافت کیے ہیں جو دیو قامت پتھروں یا چٹانوں کے اندر تراشے گئے تھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY