Published on: 27 Feb 2020
سابق مصری صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے ہيں۔ ان کی وفات کی خبر مصر کے سرکاری ٹيلی وژن پر بروز منگل نشر کی گئی ہے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر اکانوے برس تھی۔
بتايا گيا ہے کہ چند ہفتے قبل ان کی سرجری ہوئی تھی۔ حسنی مبارک کی حکومت سن 2011 کی حکومت مخالف تحريک کے نتيجے ميں گری تھی۔ اس وقت انہيں حراست ميں لے ليا گيا تھا۔
سن 2017 ميں انہيں قريب تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کر ديا گيا تھا۔ حسنی مبارک تيس برس تک اقتدار ميں تھے۔













