امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کی صورت میں انتقالِ اقتدار پرامن طریقے سے ہو گا۔
نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس’ کو ایک انٹرویو کے دوران صدر بائیڈن سے پوچھا گیا تھا کہ اگر ٹرمپ صدارتی الیکشن ہارتے ہیں تو کیا اقتدار پر امن طور پر اگلی حکومت کو منتقل ہو گا؟
جواب میں بائیڈن نے کہا کہ ” اگر ٹرمپ کو شکست ہوتی ہے تو میں اس بارے میں بالکل پراعتماد نہیں ہوں۔”
بائیڈن نے اپنے جواب میں کہا کہ ٹرمپ جو بات کرتے ہیں ان کے نزدیک اس کا وہی مطلب ہوتا ہے۔
ان کے بقول، “ہم انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔ وہ جو کہتے ہیں اس کا وہی مطلب ہوتا ہے۔ یہ باتیں کہ اگر ہم ہارجاتے ہیں تو خون خرابا ہو گا۔”












