پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ چند دنوں میں ہونے کا امکان ہے ۔
فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی ہے، ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کھلاڑیوں سمیت صف اول کے بین الاقوامی کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے درد سر بن گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں اور جو ہیں وہ بھی کچھ حصے کے لیے دستیاب ہیں اس لیے سرکردہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے درد سر بن گئی ہے ۔












