جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر ہی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

آرمی چیف نے نماز عید کے بعد ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپاہی کی حیثیت سے سرحد پر عید منانا میرے یے باعث فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور قوم کی حفاظت کا فرض نبھانا ترجیح ہے، سپاہی کی حیثیت سے گھر سے دور سرحد پر عید منانا باعث فخر ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے وطن کے تحفظ کے لیے شہداء کی قربانیوں کو بھی سراہا،ایل او سی کے دورے پر کورکمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY