گلستان جوہر میں رینجرز کی ٹرانسپورٹ کمپنی پر حملے اور دھماکےکے مقدمے میں پولیس نے کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر عمر قاری سمیت 6دہشتگردوں کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔

مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں رینجرز کے سب انسپکٹر اسد محمود خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کے استعمال، برآمدگی، دہشت گردانہ سازش اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY