تین صوبائی اسمبلیوں کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

0
804

لوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اورتمام نو منتخب اراکین اسمبلی قومی ترانےکے احترام میں کھڑے ہوگئے۔

اس موقع پر ایوان میں گہما گہمی رہی، ارکان بلوچستان اسمبلی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور مبارک باد دی۔

ندھ کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا،سندھ اسمبلی کاایوان 168 ارکان پرمشتمل ہے،164ارکان نے حلف اٹھایا جبکہ 4 نے حلف نہیں اٹھایا۔

نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی میں سے کچھ نے اردو کے علاوہ سندھی اور کچھ نے انگریزی میں حلف اٹھایا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، خیبر پختون خوا کی صوبائی اسمبلی کے 112 ارکان نے حلف اٹھایا۔

اورنگزیب نلوٹھہ نے نو منتخب اراکین خیبر پختون خوا اسمبلی سے حلف لیا،تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اورتمام نو منتخب اراکین اسمبلی قومی ترانےکے احترام میں کھڑے ہوگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY