امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ

0
210

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے اثاثوں اور دیگر تفصیلات کوویب سائٹ پر عام کیا جائے گا۔

امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے حلف ناموں میں درج تفصیلات بھی عام کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے گیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت امیدواروں کی معلومات شائع کرنے کا پابند ہے تاہم یہ ایکٹ امیدواروں کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا پابند نہیں بناتا۔

2013ء کے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی دائر کرنے والے امیداروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی تھیں جس پر اراکین اسمبلی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

2014 میں پارلیمینٹیرینز کے احتجاج پر ان تفصیلات کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا، اب الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے تمام کوائف اور اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے سے انتخابی عمل کو مزیدمزید شفاف بناے میں مدد ملے گی

SHARE

LEAVE A REPLY