ویکسی نیشن کرانے والے امریکی سیاح گرمیوں میں یورپ آ سکیں گے

0
483

یورپین کمیشن کی سربراہ ارسلا واندر لین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ویکسین لگوانے والے امریکی سیاحوں کو یورپ آنے کی اجازت ہو گی۔

اتوار کو ‘نیو یارک ٹائمز’ کو دیے گئے انٹرویو میں ارسلا واندر لین نے سیاحوں کو اجازت دینے کے کسی ٹائم فریم کا اعلان نہیں کیا تاہم اُن کا کہنا تھا کہ موسمِ گرما میں اس حوالے سے نئے قوانین بنائے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کو وہ ویکسین لگائی جا رہی ہے جس کی منظوری یورپین میڈیسن ایجنسی نے بھی دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی سیاحوں کو یورپ آنے کی اجازت دینے کا اطلاق تمام 27 رُکن ممالک پر ہو گا۔

ارسلا واندر لین کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ویکسی نیشن مہم منظم انداز میں جاری ہے اور جون تک وہاں 70 فی صد افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY