صدر مملکت نے سیشن کورٹس کو ریپ کیسز سننے کا اختیار دے دیا

0
408

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد ریپ (انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کے کیسز سننے کا اختیار دے دیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں سپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے جائیں گے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY