یوم یکجہتی کشمیر پیرس میں پانچ فروری دو بجےدن انڈین ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و ستم کے خلاف دنیا بھر میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی پانچ فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی ۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی انڈین ایمبیسی کے سامنے پانچ فروری بروز اتوار دن دو بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے گی۔ تمام مرد و خواتین سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس مظاہرے میں اپنی شمولیت یقینی بنائیں ۔
Dimanche 5 Février 14h
Embassy of India Paris
Metro Ligne 9 La Muette
9 Rue Alfred Dehodencq 75016 Paris
Contact : 0603396188
Contact : 0613418037
صاحبزادہ عتیق













