نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسموگ کے باعث لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصلہ بارش کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر کیا گیا۔

نگران پنجاب حکومت نے شدید اسموگ کے باعث لاہور میں 10 سے 12 نومبر تک جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاہم جمعہ 10 نومبر کی صبح شہر میں بارش کے باعث ایئر کوالٹی بہتر ہوگئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بارش ہونے کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہوگئی، جس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر متعلقہ محکموں سے مشاورت کرکے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور میں کل (ہفتہ 11 نومبر) سے دکانیں اور کاروبار معمول کے مطابق کھل سکیں گے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دکانیں اور بازار زبردستی بند کراونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY