پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل مریم نواز نے جواب جمع کروایا ہے کہ وہ اپنی دادی کی زیرکفالت ہیںاورمریم نواز کی دادی اپنے بیٹے نوازشریف کی زیرکفالت ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ڈیوس میں کرپشن کے خلاف تقریر سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخدوم علی خان نے حسین نوازکےنوازشریف کےدئیےگئےتحائف پربات کی، حسین نواز2005 میں سارے پیسےحسن نوازکودےچکےہیں جس میں پشاور کے دو حوالہ ڈیلر استعمال کیے گئے۔جب پیسے سب دےچکےتھے تو نوازشریف کوبھیجےگئے پیسے کہاں سے لائے؟

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ وہ قوانین جو پاکستان میں سرمایہ لانے کےلیے استعمال ہونے تھےوہ کالا دھن سفید کرنے کےلیے استعمال ہورہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY