پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگر سپرم کورٹ کے آرڈرز کے باوجود وہی عمل دہرایا گیا تو انہیں بھر پور جواب دیا جاٸے گا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے جناح ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچیس تاریخ کو میڈیا رپورٹرز نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رپورٹنگ کی، ایسے مناظر تھے جو مقبوضہ کشمیر یا فلسطین کے محسوس ہو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اکیس کارکنان کو گرفتار کر کے تشدد کیا گیا، تٸیس مٸی کو بھی ہمارے ورکرز اور ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گٸے، اگر لوگ نہیں تھے تو پچیس ہزار سے زاٸد نفری اور پچاس ہزار سے زاٸد شیل چلانے کی کیا ضرورت تھی؟
ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ہمارے لیڈر آٸندہ کے لاٸحہ عمل کی ترتیب دیں گے، میرے سمیت دیگر ورکرز چاہ رہے تھے کہ اس روز دھرنے پر بیٹھیں، ہمارے لیڈر نے اپنے کارکنان کی جان بچانے اور خون خرابے سے بچایا۔
عثمان ڈار نے کہا کہ اگر سپرم کورٹ کے آرڈرز کے باوجود وہی عمل دہرایا گیا تو انہیں بھر پور جواب دیا جاٸے گا، سپریم کورٹ سے انصاف کے طلبگار ہیں اگلے ہفتے عمران خان آٸندہ کے لاٸحہ عمل کا اعلان کریں گے۔











