وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کبھی پہل نہیں ہوگی، مگر پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، تناؤ بڑھا تو اس سے دنیا کو خطرہ ہے۔
لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس بھارت کو جس طرف لے جارہی ہے اس میں کسی اور مذہب کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ سکھوں کو پاکستان آنے کے لیے ملٹی پل ویزے جاری کرینگے، بھارت میں میرے بہت دوست ہیں، وزیراعظم بنا تو تعلقات اچھے کرنے کی کوشش کی، مودی کو پیغام دیا تم ایک قدم بڑھاؤ ہم دو قدم آگے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کو تعلقات بہتر کرنے کا موقع دیا مگر افسوس ہوا کہ ہماری پیشکش پر بھارت کا ردعمل منفی رہا، مودی سے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہم مذاکرات سے حل کر سکتے ہیں۔












