گیارہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہی ایک ماہ کے لیے جرمنی کے پاس رہے گی۔ یہ ذمہ داری باقاعدہ طور قبول کرنے کے لیے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نیویارک گئے ہیں۔
جرمنی یکم اپریل سے 30 اپریل تک اقوام متحدہ کے اس اہم ترین ادارے میں صدارت کے فرائض انجام دے گا۔
جرمنی کی وفاقی حکومت اس عرصے کے دوران تنازعات کے شکار علاقوں میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور اسلحے پر کنٹرول جیسے معاملات کو عالمی ادارے میں اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔











