رو رو کے بلال کا نوحہ اب کہتا ہے آپ سے ابن علی

0
1689

شبیر کا دل زینب کی ردا مولا عباس علم والے
ہیں حیدر صفدر کا چہرہ مولا عباس علم والے

اولاد پیمبر کا پردہ کہتے ہیں جنہیں سب اہل ولا
وہ بنت محمد کی ہیں دعا مولا عباس علم والے

خالق سے سفارش میری کریں اے ابن علی اےباب وفا
ہوں آپ کا خادم میں بھی شہا مولا عباس علم والے

اے جعفر و حمزہ کے ثانی اے فاتح خیبر کے جانی
اے نور ابوطالب کی ضیا مولا عباس علم والے

کلثوم و جناب زینب کا لکھتا ہوں میں نوحہ رو رو کر
ہیں یوں بھی مرے غمخوار سدا مولا عباس علم والے

سرور کے غلاموں میں شامل ہو نام ہمارا روز جزا
چاہتے ہیں یہی ہم اہل عزا مولا عباس علم والے

کلثوم و سکینہ کے صدقے محشر میں شفاعت کیجے گا
کہتے ہیں موالی صبح و مسا مولا عباس علم والے

رو رو کے بلال کا نوحہ اب کہتا ہے آپ سے ابن علی
لکھ دیجیئے مجھ کو اپنا گدا مولا عباس علم والے

کلام خاک نعلین آقا عباس ع
بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY