اسرائیلی فوج کی صبح سویرے ایران میں انفرا اسٹرکچر پربمباری، تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ، ایران کے جوابی حملے

0
1019

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران پرفضائی حملوں کی لہر مکمل کرلی گئی، حملہ تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچانےکےلیے کیا تھا’

صیہونی فوج کے ایران کے ساتھ ساتھ غزہ پر بھی حملے جاری ہیں، قابض فوج نے مغازی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسکول کے باہر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا، شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کچھ لوگوں کو اغوا کرنے کی غرض سے حملہ کیا۔

ایران نے کہا ہے کہ سویلین انفرااسٹرکچر اور بجلی گھروں پر حملوں کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا، ایران نے امریکی صدر کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جوابی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران کا جواب پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے جس طرح جنگ کے آغاز کا غلط اندازہ لگایا، وہ اس کے پھیلنے کا بھی غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہے، آبنائے ہرمز سے امریکا اسرائیل کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY