کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے شہر میں لاک ڈاؤن کےتحت کاروباری مراکز اور دکانیں بند جبکہ شہر میں 8 روز کے بعد انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپور ٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کےتحت کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں تاہم میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، گوشت، سبزی سمیت اشیائے خورد و نوش کی دکانیں کھلی ہیں ۔
شہر میں 8 روز کے بعد انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بحال کر دی گئی ہے، بحالی کے بعد مختلف روٹ پر انٹرسٹی ٹرانسپور ٹ چلنا شروع ہو گئی ہے تاہم گاڑیوں اورمسافروں کی تعداد کم ہے ۔












