افغان صوبے بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے میں 4 اہلکار ہلاک

0
631

صوبے بغلان میں طالبان کے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد حملہ آور پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس گئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کو کلئیر قرار دیدیا۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کار بم دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے بیک وقت ضلع میں 3 جگہوں پر حملہ کیا جس میں 15 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کار بم حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY