روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کی تعداد میں ایک لاکھ 37 ہزار اہلکاروں کا اضافہ کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج دستخط کردہ حکم نامے میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فوجی افسران کو ترقیاں دے کر نئے اہلکار بھرتی کیے جائیں گے یا رضاکارانہ طور پر اہلکاروں کی بھرتی ہوگی۔

کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ میں صرف کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

روس نے اس تاثر کو رد کیا کہ فوج کی تعداد میں اضافہ یوکرین میں مزید دستے بھیجنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY