امریکہ میں صدر ٹرمپ کے امیگریشن احکامات ملک بھر میں عارضی معطل

0
951

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے امیگریشن احکامات کو عارضی طور پرملک بھر میں معطل کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں سیٹل کے وفاقی جج نے فیصلہ دیتے ہوئے صدارتی احکامات کا ارستہ مسدود کر دیا ہے اور کہا کہ سات ممالک کے لوگوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے

اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیءے بہت بڑا چیلنج بتایا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ انتطامیہ اس ضمن میں فوری اپیل کرے گی

جج نے حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ تمام سفری پابندیاں فوری اٹھا لی جائیں

صدارتی احکامات کو عدالت میں رایست واشنگٹن اور منیسوٹا نے چیلنج کیا تھا۔ ٹرمپ انتطامیہ کا استدلال ہے کہ یہ اقدامات ملکی سلامتی کے لیئے کیئے گئے ہیں

اس سے قبل جمعے کے روز ہی بوسٹن کے جج نے بھی ایسا ہی فیصلہ دیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY