کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ

0
610

کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اورنرسز کی ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابقکوٹ لکھپت جیل لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹیم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی ہے۔

کارڈیالوجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت معمول کا چیک اپ کیا۔ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے ڈاکٹروں کو چیک اپ کے لیے بلایا تھا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اُن کی میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل سے بات ہوئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے

SHARE

LEAVE A REPLY