فاروق ستار کاانٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان

0
44

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ۔
پی آئی بی میں جنرل ورکر اجلاس سے خطاب میں فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی اور بہادرآباد گروپ پر جوابی وار کردیا ۔
انہوں نے رابطہ کمیٹی کو فارغ ،اس کے اختیارات ختم اور 17فروری کو کے ایم سی اسٹیڈیم میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ۔
اس سے پہلے رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کنوینر شپ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا،اپنے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ اب ہم بہادر آباد بھی واپس لیں گے۔
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کا عارضی مرکز قائم ہے اور یہیں سے رابطہ کمیٹی کے وہ ارکان جو فاروق ستار کے اقدامات کے خلاف ہیں، اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بہادر آباد سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کا عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں تھا، یہیں پر ڈاکٹر فاروق ستار کا گھر بھی واقع ہے اور یہیں سے وہ اپنی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بائیس اگست 2016ء کے بعد اپنے بانی اور لندن سے راہیں جدا کرنے سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ کا مرکز عزیز آباد کا نائن زیرو تھا، ایم کیو ایم پاکستان بننے پر پی آئی بی کالونی میں عارضی مرکز بنایا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY