جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما پر اپنے سینئر پارٹی اراکین کے ساتھ مذاکرات کے بعد صدارت سے مستعفی ہونے کادباؤبڑھ گیاہے۔

صدر کی سینئر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات تو منظر عام پرنہیں آئیں ہیں۔ تاہم پارٹی رہنماؤں نےآج ایمرجنسی مینٹنگ طلب کر لی ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں جیکب زوماپر بدعنوانی کے الزامات بعد انھیں ہٹادیاگیا تھا اور سیرل لامافوسا نے پارٹی کی صدارت سنبھالی تھی۔ توقع ہے کہ حکمراں پارٹی براہ راست صدر کو مستعفی ہونے کاکہی گی یا پارلیمنٹ میں صدر کو ہٹانے کے لیے تحریک پیش کرے گی۔

پارٹی قیادت کے 6اہم رہنماؤں نے گزشتہ روز صدر زوما سے ان کی پروٹوریاکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کےبعد تمام رہنماؤں نے کوئی بات منظر عام پر نہیں آنے دی تاہم رہنماؤں نے آج پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY