مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت، مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے

0
908

مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، شوپیاں میں فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا، دونوں نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

ظالم افواج نے مقامی افراد اور میڈیا کی علاقے میں داخلے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے احتجاج کے خوف سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY