بنوں: پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ناکام، کواڈکاپٹر دہشتگردوں کے اپنے ہی ساتھیوں پرگرگیا

0
1034

بنوں کے علاقہ میریان میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ڈرون اپنے ہی ساتھیوں پر گرگیا جس کے باعث متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔

آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گرد موجود ہیں، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران بکتربندگاڑیاں، ڈرون اور تھرمل ویپن و دیگر ہتھیار آپریشن میں استعمال کر رہے ہیں۔

آرپی او کے مطابق آپریشن میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جار ہا ہے، پولیس اسٹیشن میریان پر دہشت گردوں کا کواڈکاپٹر حملہ ناکام بنا دیا گیا اور دہشت گردوں کا ڈرون اپنے ہی دہشت گردوں پر گرا، ڈرون گرنے سے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

آر پی او بنوں کا مزیدکہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں، ضرورت پڑنے پر مزید آپریشن کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY