پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے معاملے پر ایک بار پھر معاملات خدشات کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ امارات کے حکام کی جانب سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں، ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ ختم ہوگئی جس میں فرنچائز مالکان کو بھارت اور جنوبی افریقا کی چارٹر فلائٹس کی لینڈنگ کے معاملے پر آگاہ کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے طلب کی گئی ایمرجنسی میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لیا گیا۔

پی سی بی کا کہناہےکہ جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں جائیں گے، تمام مشکلات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن آپشن بروئے کار لائے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY