وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔
راجا فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان بطور وزیراعظم الیکشن میں مداخلت کریں گے تو ہم لحاظ ختم کردیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان صاحب الٹے لٹک کر بھی آجائیں تو بھی آزاد کشمیر صوبہ نہیں بن سکتا۔












