پاکستان سپر لیگ فور کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کولن انگرام کے شاندار 127 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگ نے 187 رنز کا بڑا ٹارگٹ 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جیت میں انگرام کی شاندارسنچری نے اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کے دیگر کھلاڑیوں بابر اعظم صفر، کولن منرو 3، اویس ضیاء 17 اور لیونگ اسٹون نے 18 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد نواز اور فواد احمد نے کراچی کے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کولن انگرام کو دھواں دھار بیٹنگ کے باعث مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY