محکمہ صحت پنجاب اور سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کی عدم توجہ سے لاہور کے 3 ٹیچنگ ہسپتالوں میں امراض قلب کا علاج تقریباً غیر فعال ہو چکا ہے جبکہ جنرل اور سروسز ہسپتال میں امراض قلب کے شعبے موجود ہی نہیں بتایا گیا ہے کہ ایم ایس صاحبان کی عدم توجہ سے کارڈیک کا شعبہ بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے سرگنگا رام ہسپتال میں کارڈیک کا شعبہ موجود ہے مگر پروفیسر کا عہدہ برس ہا برس سے خالی ہے جبکہ اینجوگرافی مشین سمیت طبی آلات ہی موجود نہیں ہیں جنرل اور سروسز ہسپتال میں آنے والے درجنوں مریضوں کو پی آئی سی ریفر کر دیا جاتا ہے سروسز اور جنرل ہسپتال میں کارڈیک سرجری کی سہولت بھی میسر نہیں ہے محکمہ صحت پنجاب کے وزیر خواجہ سلمان رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ دو برس کے دوران ٹیچنگ ہسپتالوں میں کارڈیک یونٹ بنائیں گے مگر اس کو عملی جامعہ نہ پہنایا جا سکا۔












