حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے۔ تسنیم عابدی

0
802

سماجی معاملات عجیب صورت حال اختیار کرتے جا رہے ہیں جن پر لکھنا ہماری مجبوری ہے بس گھٹن کی فضا میں یہی ممکن ہے اس سے زیادہ ہم اہل قلم اور کر بھی کیا سکتے ہیں ؟؟ایام جاہلیت میں لڑکی کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا نومولود کو دفن کرنے میں کوئی مزاحمت نہیں ہوتی ہوگی ان معصوموں کومعلوم بھی نہیں ہوتا ہوگا کہ ان کے لئے مہد کے بجائے لحد تیار ہے ۔۔۔اب آج کے زمانے کو کیا نام دیں کہ مملکت خداداد پاکستان میں بچیوں کے حوالے سے جو خبریں سن رہے ہیں اس سے تو یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ ایک طبقہ جنسی مریض بن چکا ہے اور اس مرض نے وہ خطرناک صورت حال اختیار کرلی ہے کہ اب قتل جیسے جرم بھی اس سے منسلک ہو چکے ہیں ۔۔
اس پیچیدہ معاملے کو ایک مسیحا کی آنکھ سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔۔جنسی آسودگی کی بڑھتی ہوئی طلب کو نظر انداز کرنے کے بجائے سماج کے مرد کی بھرپور تربیت کی ضرورت ہے ۔۔دینی تعلیم یافتہ لوگ یا دنیا وی علوم کے ماہر ہر کسی کے لئے گھر کی درسگاہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔کم عمر بچیوں کے ریپ ، قتل اور کاروکاری جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے سرکاری سطح پر آگہی کے حوالے سے سیمینار، مذاکرات اور تعلیمی اداروں میں تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں ۔۔خاندان ،گلی محلے کی کم سن بچیوں تک رسائی آسان ہے اسی لئے ہوس پرست آسانی سے انھیں نشانہ بنا سکتے ہیں ان کم عمروں کی خزانے کی طرح حفاظت کریں ۔۔۔مگر اس کے ساتھ ساتھ ان حالات کابھی جائزہ لیں جو ایک فرد کو مجرم بنے میں مدد دیتے ہیں سزا کے قانون کے ساتھ ساتھ فلاحی اداروں کے قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔۔۔۔

پاکستان کے اہم مسائل کی جڑ اقتصادی معاملات ہیں 
اقتصادی حوالے سے بھی طبقاتی کشمکش بڑھ رہی ہے کمیونزم، سوشلزم،جمہوریت مطلق العنانیت،کوئی بھی نظام سو فی صد مکمل نہیں ہر نظام کی اچھائیوں کو اپنانا پڑے تو اپنالیں دانشمند جہاں سے اچھی چیز ملتی ہے اسے اپنا لیتا ہے صرف نظام یا شخصیت کو پوجنے سے کچھ نہیں ہوتا۔۔دانشور ی کی نرسری جامعات ہوتی ہیں مگر جامعات صرف سرکاری نہیں نجی بھی نظام تعلیم دو نہیں ایک دوہرا معیار تعلیم ختم کریں عدالتیں بھی دوہرے انصاف سے آزاد ہو جائیں گی ۔۔

تسنیم عابدی

SHARE

LEAVE A REPLY