مہربان دوستو،ہمارے ساتھی نوید چوہان اور مشترکہ مقصد کے لیئے اپنے گھروں سے نکلنے والے ساتھیوں کی نیت اور کوششوں کے بارے میں نہ کوئی ابہام ہے نہ کوئی شک بلکہ تحسین اور شاباش جیسے الفاظ بھی شائد حق ادا نہ کرسکیں۔
ھماری جدوجہد قدرے لمبی ہےاسے تنقید و تکرار کی نظر نہ کریں۔ ھمارے فرنٹ لائن کے یہ دوست مایوس یا تھکنے نہیں چاہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ھم تبصروں کی بجائے اپنی تجاویز یا متبادل روڈ میپ پر خامہ فرسائی کرتے ھم خود ہی بھان متی کا کنبہ بن گئے ۔
ابھی سفر شروع ہوا ہے ، یہ جدوجہد کی ابتداء ہے ،برائے مہربانی اپنے اہداف پر نظر رکھیں اور اس سلسلے میں بھاگ دوڑ کرنے والے دوستوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔
اب کرنے کے چند کام:
1: اس گروپ کو ایک مربوط پلیٹ فارم بنانا تاکہ آئندہ ھمارے کام اور اہداف میں یکسوئی ییدا ہوسکے
2:مرکزی، صوبائی اور مقامی سطح پر تنظیم سازی
3: آئین اور قانون کی روشنی میں وزارت_خزانہ کے خط کا مبسوط جواب اور اس کی شدومد کے ساتھ تشہیر۔
4: جلد سے جلد سے جلد اجتماعات کا انعقاد جن میں ایسی شخصیات اور فیصلہ سازوں کو دعوت جو ھمارے ھمارے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں
5: میڈیا اور سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر ھماری سرگرمیوں کی تشہیر/لابنگ کے لیئے پالیسی کی تشکیل
6: اور گروپ میں بے جا تنقید، محض حاضری اور تبصرہ پیمائی سے پرہیز۔
سلامت باشد۔
محمد شکیل ۔ میر پور













اس امر کی یقینا” اشد ضرورت ہے