محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار رہنما پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا۔
فاروق ستار کا کہناہےکہ کوئی نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملااور تفصیلات بتائی گئیں تو جانے کا فیصلہ کریں گے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو گرفتارکیا تھا،گرفتار دہشتگرد نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نے اپنا تعلق فاروق ستارسے ظاہر کیا تھا، فاروق ستار کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔











