امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پابندیوں سے متعلق سیاٹل کے ایک وفاقی جج کے جمعہ تین فروری کو سنائے گئے فیصلے کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد جج کی رائے، جس کے ذریعے اس ملک سے قانون کے نفاذ کا حق چھین لیا گیا ہے، ایک مضحکہ خیز بات ہے، جسے منسوخ کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ کے بقول وہ اِسے اعلیٰ عدالت سے منسوخ کرانے کی کوشش کریں گے۔ جج کے فیصلے پر آج ہفتے کی صبح صدر ٹرمپ کی طرف سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ امریکی محکمہٴ انصاف اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY