ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اب تک اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میں میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

SHARE

LEAVE A REPLY