پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی،پانچوں ٹیموں کے کپتان اور چیئرمین پی ایس ایل بھی موجود ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونےمیں صرف تین دن رہ گئے ہیں ،پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نو فروری کو ہوگی۔

تقریب میں پاکستانی گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائےاپنے کا جادو جگائیں گے ، ان کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز مشہور زمانہ جمیکن سنگر شیگی ہوں گے ۔

چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی پانچوں کپتانوں کےہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY