تھائی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی لڑکی راہف محمد القانون کو ڈی پورٹ کرنے کا ارادہ معطل کر دیا گیا ہے۔ اٹھارہ سالہ راہف گھریلو تشدد سے فرار ہو کر آسٹریلیا جانا چاہتی تھی تاہم کویت سے بنکاک پہنچنے پر بظاہر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تھائی حکام کے مطابق اسے قانونی دستاویزات کی عدم موجودگی کے باعث روکا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ راہف نے خود کو بنکاک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر واقع ایک ہوٹل کے ایک کمرے میں بند کر لیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ اس نوجوان لڑکی کو واپس سعودی عرب نہ بھیجا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY