اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی نے 8وکٹ سے شکست دے دی اور اس طرح ملتان سلطان کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا
زلمی کی طرف سے حضرت اللہ نے 44 گیندوں پر 66سکور کیا
ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اسلام آباد کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی جہاں اس کے ان فارم اوپنر عثمان خواجہ ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
کولن منرو نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو بحران سے نکالا جبکہ ان کے ساتھ شاداب خان، برینڈن کنگ اور افتخار احمد کے حصے نے بھی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایک موقع پر 16 اوورز کے اختتام پر 8 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی، اور اس جگہ پر یونائیٹڈ کے نہ صرف آل آؤٹ کا خطر پیدا ہوگیا تھا بلکہ کم سے کم ہدف دینے کے بادل بھی منڈلانے لگے تھے۔
ایسے میں اننگز کے آخری لمحات میں حسن علی پشاور زلمی پر قہر بن کر برسے اور صرف 16 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر پشاور زلمی کی ابتدائی محنت کے نہلے پر اپنا دہلا رکھ دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عرفان، محمد عمران اور عماد بٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ بولرز اچھا پرفام کر رہے ہیں۔
کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں بیٹسمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔












