پیپلز پارٹی کے رہنماؤں آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ نے بہاولنگر میں منعقدہ پیپلز پارٹی کی ریلی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مجرموں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بلاول بھٹو زرداری نے شوکت بسرا پر حملے کو کھلی دہشت گردی قراردیا ہے۔
دوسری جانب شوکت بسرا پر فائرنگ کے واقعے پر پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا گیا اور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی قیادت میں اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ بھی کیا۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی بھرپور تحقیقات کی جائیں گی، لیکن واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے












