اسلام آباد میں کورونا وائرس کی تمام اقسام موجود ہیں، سربراہ قومی ادارہ صحت

0
787

قومی ادارہ صحت کے ايگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے چاروں ویریئنٹ اسلام آباد میں رپورٹ ہو رہے ہيں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ چین کا کورونا وائرس، برطانوی ایلفا، جنوب افریقی بِیٹا اور بھارت کا ڈيلٹا ویریئنٹ اسلام آباد میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں برطانوی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کراچی اب تک بھارتی قسم کے ڈيلٹا وائرس سے محفوظ ہے۔

میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی جینوم سیکوئنسنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ، اب ہمیں معلوم ہے کہ کورونا وائرس کا کون سا ویریئنٹ ملک کے کس حصے میں زیادہ پایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چینی ویکسین کین سائنو کے فیز تھری کلینکل ٹرائل سے ایک کروڑ ڈالر کمائے ، دنیا کے کئی ممالک اپنی ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائل پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں ، تجربات ہونے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالرکی آمدنی ہوسکتی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY