امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خلاف مقدمہ چلانےکا فیصلہ دے دیا ہے۔ جج کا کہناہے کہ اس کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک میں سپریم کورٹ کے جج نے حکم دیاکہ ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خلاف مقدمے کو چلایا جائے۔ نیویارک کے اٹارنی جنرل نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور آئیوانکا سمیت ان کے تین بچوں ٹرمپ فاؤنڈیشن کو اپنے ذاتی،تجارتی اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔












