عمران خان اور ان کی کابینہ کے فون کی ہیکنگ کا انکشاف

0
1099

بھارت کی جانب سے اسرائیل کی مدد سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے فونز کی ہیکنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ غیر ملکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگسس کی مدد سے فونز کو ہیک کیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان اور مختلف ممالک کے سربراہان سمیت تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں کا فون نمبر شامل ہے۔

تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ کے اراکین کے بھی موبائل فونز ہیک ہونے کی کوشش ہوتی رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیلی کمپنی کے ذریعے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے فون کالز اور میسج ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

ادھر امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی تھی۔

اخبار کے مطابق بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی، نگرانی اور ڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY