ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔
بھانجے بابر نظامی کے مطابق عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نظامی صاحب کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے۔












