ظلم کی بات کو جہل کی رات کو، میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا: بلاول

0
1188

بلاول بھٹو نے پیشی سے پہلے حبیب جالب کے اشعار میں اظہار کرتے ہوئے کہا ‘میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے، میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے، کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے، ظلم کی بات کو جہل کی رات کو، میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا’۔

یاد رہے پارک لین کمپنی اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپنے والد آصف علی زرداری کے ہمراہ پیشی، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سوالنامہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حوالے کرے گی۔ 124 سوالات پارک لین کمپنی سے متعلق ہوں گے جس میں اربوں روپے کی جعلی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ پارک لین کمپنی کی 2008 کی دستاویز پر آصف زرداری کے بطور ڈائریکٹر دستخط ہیں۔

ادھر نیب حکام کی درخواست پر پولیس نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب راولپنڈی میں پیشی پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ نیب راولپنڈی دفتر کے باہر 550 اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ رینجرز اہلکار بھی معمول کے گشت پر ہیں۔ ایس پی سٹی کو نیب راولپنڈی کا سکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا۔ فیض آباد نادرا چوک پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پیپلزپارٹی کارکنوں کو آبپارہ کے قریب روکا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY