الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ تحریک انصاف شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی 7 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی رپورٹ جمع کرائے۔
فیصلے میں تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، پاکستان تحریک انصاف 20 روز کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔
ای سی پی کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت 20 روز کے اندر کرائے، پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان کیلئے نااہل ہوگی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔












